سونےکی قیمت میں مزیدکمی

May 25, 2024 | 15:03 PM

ایک نیوز:مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں کاروباری ہفتےکےآخری  روزمزیدکمی ہوگئی۔
سونےکی فی تولہ قیمت میں200 روپے کی کمی ہونے سےسونا 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے ہوگئی۔ 

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالرز کمی سے 2333 فی اونس کی سطح پر ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2800 روپے پر مستحکم رہی ۔    

مزیدخبریں