پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

May 25, 2024 | 13:37 PM

ایک نیوز:انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما عامر مسعود مغل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظورکر لی۔

 تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، پولیس نے ریکارڈ عدالت جمع کرا دیا۔

 پراسکیوٹر نے عدالت کو مقدمے کے  بارے میں آگاہ کیا اورملزم عامر مغل کی جانب سے وکیل علی بخاری ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عامر مسعود مغل کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کر لی۔

 واضح رہے کہ عامر مسعود مغل کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں