آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان
کیپشن: Pakistan's 15-member squad announced for the ICCT Twenty World Cup

ویب ڈیسک:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کے لیے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

 امریکا اور کیریبین میں یکم جون سے 29 جون تک ہونے والے اس عالمی ایونٹ میں بابر اعظم پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 پاکستان  کے سکواڈ  میں  (کپتان)  بابر اعظم ، ابرار احمد، اعظم خان ، فخرزمان ، حارث رؤف ، افتخار احمد ، عماد وسیم ،محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان ،نسیم شاہ ، صائم ایوب، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

 پاکستان ٹیم میں کوئی ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی شامل نہیں ہے۔