نوشہروفیروز میں 2 بچے گاڑی لاک ہونے پر دم گھٹنے سے جاں بحق

نوشہروفیروز میں 2 بچے گاڑی لاک ہونے پر دم گھٹنے سے جاں بحق
کیپشن: 2 children died due to suffocation when the car was locked in Nowshahrofiroz

ویب ڈیسک: سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے ٹھارو شاہ خانزادہ محلہ میں دو بچے کار میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق 5 سالہ حسن اور 4 سالہ حسین والد کے ساتھ گاڑی میں تھے۔بچوں کے والد کار سے اتر کر گھر چلے گئے اور بچے گاڑی میں ہی رہ گئے۔کار آٹو لاک ہونے کے باعث دونوں بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔