ٹھٹھہ  میں ڈمپر کی گاڑی کو ٹکر، 6 افراد جاں بحق 8 زخمی 

ٹھٹھہ میں ڈمپر کی گاڑی کو ٹکر، 6 افراد جاں بحق 8 زخمی
کیپشن: Dumper vehicle hit in Thatta, 6 people died and 8 injured

ویب ڈیسک:خوفناک حادثے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ پانچ ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

 تفصیلات کےمطابق ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب حمید فارم کے سامنے مین قومی شاہرہ پر تیز رفتار ڈمپر نے گاڑی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

 حادثے کا شکار ہونے والی بدنصیب پک اپ ٹھٹھہ کے گاؤں مانک بہرانی سے جامشورو کے لیے جا رہی تھی۔