پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو کا خدشہ بڑھ گیا
کیپشن: Fear of heat wave increased in Punjab

ایک نیوز: پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 27مئی تک ہیٹ ویو کے خطرات کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے 27مئی تک جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی گئی ہے۔بہاولپور ،رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے ۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات  پر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری ، تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں ۔  پی ڈی ایم اے  نے ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت  کی ہے۔

شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ سخت دھوپ میں مشقت اور ورزش سے گریز کریں ۔ غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں ہلکے رنگ کا سوتی لباس پہنیں ۔