مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کااجلاس28مئی کوہوگا

May 25, 2024 | 10:26 AM

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس 28مئی کو ہوگا،ایجنڈا سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس 28مئی کو ہوگا۔ ن لیگ  کے جنرل سیکرٹری   اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں پارٹی قوانین میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے اصولوں کے مطابق مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدرنوازشریف اوروزیراعظم شہبازشریف جنرل کونسل   اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ 

مزیدخبریں