ایک نیوز:مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس 28مئی کو ہوگا،ایجنڈا سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس 28مئی کو ہوگا۔ ن لیگ کے جنرل سیکرٹری اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں پارٹی قوانین میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے اصولوں کے مطابق مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدرنوازشریف اوروزیراعظم شہبازشریف جنرل کونسل اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔