پاکستان اور آئر لینڈ کے وزرائے اعظم کا ٹیلی فونک رابطہ، مبارکباد پیش کی

May 25, 2024 | 10:09 AM

ایک نیوز:شہباز شریف   کا آئرلینڈ کے وزیراعظم سائمن ہیرس کو ٹیلی فون ،منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا آئرلینڈ کے وزیراعظم  سائمن ہیرس سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ سائمن  ہیرس اپنے ملک اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔

مزیدخبریں