جمشید چیمہ اور مسرت جمشید کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان 

May 25, 2023 | 23:04 PM

ایک نیوز :جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق ایک پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سابق رہنماجمشید چیمہ نے کہاکہ ہم نو مئی واقعات کی مذمت کرتے ہیں،جو ذمہ دار ہیں قانون کے مطابق ان کو سزا ملنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر کوئی پریشر نہیں ، ہم کوئی کام دباؤ میں نہیں کرتے، نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، ہم ان واقعات کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئے، میں جناح ہاؤس کے سامنے ساڑھے پانچ بجے پہنچا، موجود ہونا یا پروٹیسٹ پلان میں تھا لیکن اندر داخلہ ہونا پلان کا حصہ نہیں تھا ۔
جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ احتجاجیوں کا عمارتوں کے اندر جانا بدقسمتی تھا، شہدا کی تصاویر کو دیکھتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے، یہ پاکستان کی ہسٹری میں پہلی بار ہوا اللہ نہ کرے دوبارہ ایسے ہو،ذمہ دارانہ سیاست اور قیادت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کا کارکن پر امن نہیں ہے اسکی تربیت درست نہیں ہے، احتجاج میں جلاؤ گھیراؤسے بڑا نقصان ہوا ، شہدا کی تصاویر اور فوج سے نوجوانوں کو دور ہوتا نہیں دیکھ سکتے، ہم جمہوریت اور پرامن رہنے والے لوگ ہیں، ہم سیاست کو مزید آگے نہیں بڑھا سکتے۔ 
انہوں نے کہا کہ ہم سیاست میں ملک کی خدمت کے لئے آئے تھے، اس موقع پر مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ میرا بڑا بیٹا کینسر سروائیور ہے، اسے ہمیشہ مدد کی ضرورت ہے، اپنی فیملی بچوں میاں کی زندگی سب سے اہم ہے،ہم نے کبھی فوج کے بارے میں غلط بات نہیں کی، اللہ تعالی پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔

مزیدخبریں