ایک نیوز : بلوچستان میں قائم گوادر پورٹ سے براہ راست چین کے لیے ایکسپورٹ شروع ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق گودار سے بحری راستے کے ذریعے چین کے لیے براہ راست ایکسپورٹ کو پاک چین دوستی میں ایک نیا سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’گوادر سے چین کے لیے براہ راست پانی کے راستے ایکسپورٹ کا آغاز کردیا ہے‘۔سرکاری میڈیا کے مطابق 5 کنٹینرز کا پہلا شپمنٹ گزشتہ روز (24 مئی 2023ء) کو گوادر سے روانہ ہوا جو آئندہ 30 روز میں چینی بندرگاہ تیانجن پہنچے گا۔
گوادر سے چین کو ایکسپورٹ شروع ہوگئی ۔ 5 کنٹینرز کا پہلا شپمنٹ آئیندہ 30 روز میں چینی بندرگاہ تیانجن پہنچے گا ۔ کارگو کیرئرز فارماسوٹیکل کا خام مال چین پہنچائیں گے ۔ اہم سنگ میل کے بعد سی پیک کاریڈور انٹرنیشنل کارگو کیلئے مکمل فعال ہوگیا ہے ۔ بحری جہاز 24 تاریخ کو روانہ ہوئے ۔ pic.twitter.com/zSDbQjEyII
— PTV News (@PTVNewsOfficial) May 25, 2023
کارگو کیرئرز فارماسوٹیکل کا خام مال چین پہنچائیں گے۔ اس اہم سنگ میل کے بعد سی پیک منصوبہ انٹرنیشنل کارگو کیلئے مکمل فعال ہوگیا ہے۔