ایک نیوز :امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی نے کہا کہ حکومت نے الیکشن کا اعلان نہ کیا تو ہم تحریک چلانے پر مجبور ہوجائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں ٹی ایل پی کے امیر حافظ سعد رضوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ڈی ایم حکومت ناکام ہوچکی ہے، الیکشن کا اعلان کرے۔الیکشن کا اعلان نہیں کیاگیا تو تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔
خیال رہے کہ ٹی ایل پی نے پاکستان بچاؤ مارچ کراچی سے شروع کیا ہے جو اسلام آباد پہنچے گا۔