تیز ترین کار کے دو عالمی ریکارڈز ایس پارک کی گاڑی کے نام

May 25, 2023 | 21:59 PM

ایک نیوز: تیز ترین کار کے دو عالمی ریکارڈزجاپان کی الیکٹرانک کاریں بنانے والی کمپنی 'ایس پارک' کی تیار کی گئی گاڑی نےجیت لئے ۔

تفصیلات کے مطابق 'آؤل' نامی الیکٹرک کار نے شمالی انگلینڈ کے الوینگٹن ایئر فیلڈ میں دونوں ریکارڈ بنائے۔کار نے ایک چوتھائی میل کا سفر 318.85 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے طے کیا جب کہ ایک میل کا آٹھواں حصہ 309.02 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے طے کر کے دو عالمی ریکارڈز بنائے۔
'ایس پارک' کی یہ تیز ترین کار صرف 1.72 سیکنڈز یعنی دو سیکنڈز سے بھی کم وقت میں صفر سے 96 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار تک کی اسپیڈ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس الیکٹرک کار کی بیٹریوں کو چارج کرنے کے لیے صرف 40 منٹ درکار ہوتےہیں۔ایک بار جب الیکٹرک گاڑی مکمل چارج ہو جائے تو یہ کار لگ بھگ 400 کلو میٹر تک کا سفر طے کر سکتی ہے۔واضح رہے کہ اس گاڑی کی سب سے زیادہ رفتار 418 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔'آؤل' کو خریدنے کے خواہش مند افراد کو اس کے لیے 25 لاکھ پاؤنڈز (لگ بھگ 85 کروڑ روپے) کی ادائیگی کرنا ہو گی۔

مزیدخبریں