ایک نیوز : پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق جیل انتظامیہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے تھری ایم پی او آرڑر منسوخ ہونے کے بعد انہیں رہا کیا گیا، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے نظر بندی آرڈر منسوخ کردئیے۔ تھری ایم پی او آرڑ منسوخی کے بعد جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو رہا کردیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں میاں بیوی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔دونوں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کے فیصلے کا دعویٰ ان کے وکیل نے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیا۔
مسرت اور جمشید چیمہ کے وکیل ملک محمد ریاض نے کہا ہے کہ دونوں رہنما جلد پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مسرت اور جمشید چیمہ کے پارٹی چھوڑنے کے سوال پر کہا ہے کہ وہ پارٹی چھوڑ کر نہیں جارہے بلکہ ان سے زبردستی چھڑوائی جارہی ہے۔