بجلی79پیسے فی یونٹ مہنگی،حکومت نےنوٹیفکیشن جاری کردیا

May 25, 2023 | 19:07 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 79 پیسے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی 79 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ،بجلی مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ،نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی ادائیگیاں مئی کے بلوں میں کی جائیں گی ،اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں