ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کےسینیٹر عبدالغفار نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر عبدالغفار نے میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہا کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات افسوسناک ہیں جس کا کسی بھی صورت میں دفاع نہیں کیا جاسکتا۔
سینیٹر عبدالغفار نے مزید کہا کہ میں ان پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں تاہم آزاد حیثیت میں سینیٹ کا رکن رہوں گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق رکن قومی اسمبلی غلام رسول کوریجہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔