آڈیو لیکس تحقیقات کمیشن،چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ کل سماعت کریگا

آڈیو لیکس تحقیقات کمیشن،چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ کل سماعت کریگا
کیپشن: آڈیو لیکس تحقیقات کمیشن،چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ کل سماعت کریگا

ایک نیوز: آڈیو لیکس کی انکوائری کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں گئی۔سپریم کورٹ نے انکوائری کمیشن کے خلاف چاروں درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کیں۔انکوائری کمیشن کے خلاف عمران خان، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری، ریاض حنیف راہی اور مقتدر شبیر نے دائر کی تھیں،رجسٹرار آفس نے تمام درخواستوں کو نمبر لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ کل آڈیو لیک کمیشن کیخلاف درخواست پر سماعت کریگا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الااحسن، جسٹس منیب اختر ،جسٹس شاہد وحید ،جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔

آڈیو لیکس کی انکوائری کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن کے خلاف خلاف چاروں درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

انکوائری کمیشن کے خلاف عمران خان، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری، ریاض حنیف راہی اور مقتدر شبیر نے دائر کی تھیں۔رجسٹرار آفس نے تمام درخواستوں کو نمبر لگا دیئے