ایک نیوز : عدالت نے جناح ہاؤس حملے اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتارتحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی ۔
تھانہ سرور روڑ پولیس نے آج جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا تھا۔