ایک نیوز: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی استثنیٰ کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی آج استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کردیں،عدالت نے حسان نیازی، فرخ حبیب، اسدقیصر اور شبلی فراز ،زلفی بخاری، اعظم سواتی، عاطف خان کی بھی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی جبکہ مراد سعید، علی نواز اعوان اور راجہ خرم کی بھی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کےجج راجہ جواد عباس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی غیر حاضری کے باعث استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کیں۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں پر تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔