سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپینشن میں بڑااضافہ متوقع

May 25, 2023 | 16:50 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پینشنرز کیلئے بالترتیب 20 اور 15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے حکومتی سطح پر وفاقی بجٹ 2023/24 کی تیاریاں جاری ہیں، اور اس بار سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین اور پینشنرز کیلئے بالترتیب 20 اور 15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے، جبکہ ای او بی آئی کے پینشنرز کیلئے الگ سے فنڈ رکھنے کی تجویز ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافے کی ابتدائی تجویز ہے، اور پینشنرز کیلئے اضافہ ابتدائی طور پر 15 فیصد تک تجویز کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سرکاری ملازمین پینشنرز اور ای او بی آئی فنڈز پر تجاویز کی حتمی منظوری ہوگی، خزانہ ڈویژن کی جانب سے ابتدائی طور پر سفارشات اور تجاویز کو مرتب کیا گیا، ملازمین کی تنخواہوں اور پینشرز کیلئے اضافہ کی منظوری کابینہ دے گی،وفاقی کابینہ کا بجٹ سفارشات سے متعلق اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں ہوگا، وفاقی بجٹ 2023,24 نو جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں