سیاست دان کےبھیس میں چھپے غداروں پر"تھو"ہے:مریم نواز

May 25, 2023 | 16:40 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان انتہائی ذہنی  خلفشارکا شکار ہے۔ اس کے اپنے گناہ اور زیادتیاں  اسے پریشان کررہی ہیں ۔ یہ بھی  نواز شریف  کے خلاف ان کی غلط گیم کا اعتراف ہے اور خصوصی طور پر ان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹایا جانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ تسلیم کررہا ہے کہ  اس نے ہمارے ساتھ جو کیا وہ اتنا غلط تھا کہ اس کا قدرتی نتیجہ بدلہ ہونا چاہیے تھا۔ تاہم، نہ ہی  نوازشریف صاحب اور  نہ ہی میں انتقام پر یقین رکھتے ہیں  اور نہ ہی کبھی اس کا سہارا لیتے ہیں لیکن ہاں، ہم  مکافات الہی  پر یقین رکھتے ہیں  یہی ہم دیکھ رہے ہیں،اس کے لیے ایک اور جملہ ہے۔ بنی نوع انسان کے لیے سبق۔

ایک اور ٹویٹ  میں چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نےلکھا کہ  شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہیں، قوم کا قرض ہوتا ھے، ملک کا فخر اور مٹی کی امانت ہوتا ہے۔جو اسکی بےقدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ھے! تھو ہے سیاست دان کے بھیس میں چھپے غداروں پر ! 

مزیدخبریں