نوجوانوں کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے کی یہ کوشش ناکام ہوگی،عمران خان

May 25, 2023 | 16:32 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 25 مئی کو فسطائیت کی گہرائیوں کی جانب ہمارے سفر کا آغاز کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت کے ساڑھے تین سال کے دوران پی ڈی ایم نے تین لانگ مارچز کئے جن کی اجازت دی گئی مگر ہم پر ریاستی جبر کے پہاڑ توڑ دیے گئے۔ ہم نے ریاستی دہشت گردی کا پوری قوت سے سامنا کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ آدھی رات کو گھروں کی توڑ پھوڑ اور پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو اغوا کر لیا۔ اور پھر جو بھی اسلام آباد پہنچا اسے آنسو گیس، ربڑ کی گولیوں اور پولیس کی بربریت کا سامنا کرنا پڑا۔ہم میں سے کچھ نے سوچا کہ یہ ایک دور ہے لیکن یہ صرف شروعات تھی۔

آج سب سے بڑی اور واحد وفاقی جماعت بغیر کسی احتساب کے ریاستی طاقت کے مکمل قہر کا سامنا کر رہی ہے۔ 10,000 سے زیادہ پی ٹی آئی کارکنان اور حامی جیل میں ہیں جن میں سینئر قیادت اور کچھ کو حراست میں تشدد کا سامنا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ 9 مئی کو آتشزدگی کے بہانے (پی ٹی آئی کی پوری قیادت کی طرف سے مذمت کی گئی) ریاست پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس میں "زبردستی طلاقیں" اور پی ٹی آئی کے اراکین کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم اور صحافی برادری میں جو لوگ اس یزیدیت کے نعرے لگا رہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ پی ٹی آئی کو نہیں بلکہ ہماری جمہوریت یعنی ہماری آزادی کو ختم کر رہی ہے۔تاہم ہمیں غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے کی یہ کوشش ناکام ہوگی کیونکہ آج ہماری نوجوانوں آبادی سیاسی طور پر نہایت باشعور ہے اور میڈیا کی زباں بندی کے باوجود (سرکاری پراپیگنڈے سے متاثر ہوئے بغیر) سماجی میڈیا کے ذریعے خود کو (قومی و سیاسی معاملات پر) مکمل آگاہ رکھے ہوئے ہے۔

مزیدخبریں