ایک نیوز: ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کا کہناہے کہ ایشیاکپ کے میزبان ملک سمیت شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق جے شاہ کاکہنا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والے ملک یا ممالک اور شیڈول سے متعلق حتمی فیصلہ آئی پی ایل کے فائنل کے موقع پر کیا جائے گا جس میں ایشین کرکٹ کونسل کی اعلیٰ شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
جے شاہ نے کہا کہ ابھی تک ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہم آئی پی ایل میں مصروف ہیں۔سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کرکٹ بورڈ کی سرکردہ شخصیات 28 مئی کو ہونے والا آئی پی ایل فائنل دیکھنے آرہی ہیں تو اس پر ہم بات چیت کریں گے اور اسی دورانیے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ رواں برس ایشیاکپ کا میزبان پاکستان ہے لیکن بھارتی بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ بی سی سی آئی کے انکار پر پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا تھا جو اب تک منظور نہیں کیا گیا۔
ہابرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں چار میچ کھیلے جائیں گے جبکہ ان میچوں میں سری لنکا، بنگلا دیش، نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ بھارت اپنے تمام میچز نیوٹرول وینیو پر کھیلے گا۔