خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

May 25, 2023 | 15:41 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت 8جون تک ملتوی کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کی رہائشگاہ پر وارنٹ کی تعمیل قانونی طریقہ کار سے نہیں ہوسکی،عدالت کی جانب سے عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ کی قانونی طریقہ کار سےتعمیل کروانے کا حکم دیدیا گیا۔

عدالتی حکم کے مطابق عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں ، 8 جون کو عدالت پیش ہوں۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں