بھارت یاسین ملک کو قتل کرنے کی سازش کر رہا ہے: مشعال ملک

May 25, 2023 | 15:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے بھارت یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں قتل کرنے کی سازش کر رہا ہے دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں ہے جہاں انصاف کا قتل اس طرح کیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اسلام آباد بار کونسل میں تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کو بھارتی حکومت نے غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔ یاسین ملک کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے ہیں،بھارتی نام نہاد جمہوریت یاسین ملک کو عدالت میں پیش تک نہیں کر رہی ہے۔

  مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ حریت پسند رہنما یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے پاکستانی وکلاء سے درخواست ہے وہ یاسین ملک کیس کو سٹڈی کریں ،اس کیس کو عالمی عدالت میں لڑنے کی ضرورت ہے۔

بھارتی عدالتیں کشمیریوں کو انصاف فراہم نہیں کررہی جو کشمیری بندوق کے زور پر خاموش نہ ہوا اسے عدالت کے ذریعے قتل کروا دیا گیا، کشمیر میں انصاف کا قتل ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں