یوم تکریم شہداء پاکستان: کورکمانڈر لاہور کی یادگار شہداء پر حاضری

یوم تکریم شہداء پاکستان: کورکمانڈر لاہور کی یادگار شہداء پر حاضری
کیپشن: Pakistan Martyrs' Day: Corps Commander Lahore's visit to the Martyrs Memorial

ایک نیوز: یوم تکریم شہداء پاکستان کے حوالے سے لاہور میں یادگار شہداء پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے یادگار شہدا پر حاضری دی۔ کور کمانڈر نے یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ 

کور کمانڈر لاہور نے شہدائے وطن اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں سول اور عسکری حکام کے ساتھ ساتھ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں شہدا کے لواحقین اور غازیوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔

کور کمانڈر نے اس موقع پر شہدا کے ورثاء اور غازیوں سے بھی ملاقات کی۔