پاکستان بچاؤ مارچ چوتھے روز منزل کی طرف روانہ،حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی

 پاکستان بچاؤ مارچ چوتھے روز منزل کی طرف روانہ،حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی

ایک نیوز: پاکستان بچاؤ مارچ چوتھے روز میرپور خاص سے اپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان بچاؤ مارچ میں روانگی سے قبل حکومتی پالیسیوں کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔کارکنان کی جانب سے روایتی سیاستدان بھگاؤ، پاکستان بچاؤ کے نعرے  بھی لگائے گئے۔حافظ سعد رضوی سمیت تحریک لبیک کے مرکزی قائدین مارچ کی قیادت کررہے ہیں۔

مارچ جیسے جیسے سندھ کے مختلف علاقوں سے گزر رہا ساتھ ساتھ شرکاء کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ۔ مارچ کے شرکاء پر عزم اور ہر روز نئے پرجوش ولولے کے ساتھ اپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہو رہے ہیں ۔ پاکستان بچاؤ مارچ کا آج پڑاؤ نواب شاہ میں ہوگا،سعد رضوی سمیت مرکزی قائدین و شرکاء آج رات نواب شاہ میں گزاریں گے۔

حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے غلام حکمران ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ایٹمی پروگرام کے خلاف کسی قسم کی سازش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے۔ملک کے ساتھ کھلواڑ کرنے میں روایتی سیاستدانوں کا مکمل حصہ ہے ،کہتے ہیں ہمیں سیاست نہیں آتی ، ابھی ہم نے لانگ مارچ کا آغاز ہی کیا ہے تو انکی نیندیں اڑ چکی ہیں۔
حافظ سعد رضوی نے کہا کہ دہائیوں سے ملک پر قابض پیپلزپارٹی ، نون لیگ اور انکے حامیوں کی کارکردگی صفر ہے،ملکی معیشیت کی بقاء سود کے مکمل خاتمے میں مضمر ہے۔ 50 روپے کے سٹامپ پیپر پر ملک سے فرار ہونے والا اس ملک کی معیشیت ٹھیک نہیں کرسکتا ہے۔