ق لیگ میں شمولیت کاسلسلہ جاری رہےگا، چودھری شجاعت حسین

May 25, 2023 | 15:23 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ق لیگ میں شمولیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی، جمہوریت کی صورت میں لوگوں کو ایک اچھا موقع مل رہا ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ خود غرضی اور انا سب سے بری چیز ہوتی ہے، جس شخص میں تکبر آ جائے وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، میں تکبر کی علامت ہے جو کسی شخص میں نہیں آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پاک وطن کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں