یاسمین راشد کوچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

 یاسمین راشد کوچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ایک نیوز:  ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3 روزہ جسمانی کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت انسدادہشت گردی کی جج عبہر گل خان کیس پر سماعت کر رہی ہیں۔پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے مزید 2 جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے ۔ عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ہے۔

ڈاکٹر کی جانب سے عدالت میں یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔تفتیشی افسر  کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ ہو گیا ہے ،وائس میچنگ ٹیسٹ ابھی نہیں ہوا  ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف شیر پاؤ پل پر سڑک بلاک کرکے تقریر کرنے اور جلاؤ  گھیرا ؤ کا الزام ہے/

ڈاکٹر یاسمین راشد  نے عدالت ہیشی کے موقع پر میڈیا  سے گفتگو کی جس میں صحافی نےسوال کیا کہ آپ بھی پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہے؟ جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد  نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کیساتھ کھڑی ہوں ، عمران خان کیساتھ کھڑی ہو پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی۔ یاسمین راشد نے کہا کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں۔