حجاج کرام پر فضائی سفر کے دوران چار اشیا لانے پر پابندی

May 25, 2023 | 13:30 PM

 ایک نیوز : سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حجاج کرام  کے لیے ہوائی سفر کے دوران  چار اشیا کو ممنوعہ سامان  کی فہرست میں شامل کردیا ہے اور اسے ساتھ نہ لانے کی ہدایت کی ہے۔ 

وزارت نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا مقدس سفر کرنے والے مسافروں کو طیارے میں چار چیزیں لانے سے روک دیا ہے۔

وزارت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک انفوگرافک میں 4 اشیاء کی نشاندہی کی ہے جو ہوائی جہاز میں سفر کرتے وقت ممنوع ہیں ۔ ان چیزوں میں پلاسٹک کے تھیلے، پانی کی بوتلیں اور کھلا مواد، بے تربیت اور پیک نہ کیا گیا مواد اور کپڑے میں لپٹا ہوا سامان شامل ہے۔

مزیدخبریں