پی ٹی آئی کوخیبرپختونخواسے بھی دھچکا،سابق رکن قومی اسمبلی پیپلزپارٹی میں شامل

May 25, 2023 | 13:25 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: تحریک انصاف کو اور ایک دھچکا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اور سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نےصدر پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا محمد علی بادشاہ اور پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی  ڈاکٹر حیدر خان کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد کا سیاسی ماحول گرم ہے،پوری قوم یوم تکریم منا رہی ہے ،شہداء جنہوں نے قربانیاں دی ہیں ان کو سلام پیش کرتے ہیں،ڈاکٹر حیدر علی پیپلزپارٹی میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر رہے ہیں،اپنی طرف سے چیئرمین بلاول بھٹو، آصف علی زرداری اور ورکرز کی جانب سے شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ورکرز کو پیار محبت دیا جس وجہ سے مشکل وقت میں وہ پارٹی میں کھڑے رہے،مشکل وقت آتے رہتے ہیں،بہت سی چیزیں دن بدن تبدیل ہو رہی ہیں کھڑکی توڑ رش ہے،پریس کلبو میں نمبر نہیں لگ رہے،آصف علی زرداری کی تقریروں اور انٹرویوز کا خلاصہ یہی ہے کہ عمران خان سیاستدان نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے کہا کہ میں ان لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے ساتھ اتفاق کیا ہے،پی پی کے ورکرز اور لیڈرز کا مشکور ہوں،میں انڈر پریشر یہ کام نہیں کر رہا،میری خواہش اور چوائس پی پی ہے،میرے علاقے کے لوگوں نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کیا،باقی پارٹیوں نے بھی رابطہ کیا ہے، میں انکا بھی مشکور ہوں لیکن بہت غورو فکر کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ پی پی کا حصہ بنوں،اپنے ملک کے لیے کردار ادا کروں گا۔

مزیدخبریں