ملک بھر میں یوم تکریم شہدا عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم تکریم شہدا عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

ایک نیوز: ملک بھر میں یوم تکریم شہدا   عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے جس پر اعلی شخصیات نے شہیدوں کیلئے خصوصی پیغام بھی جاری کیے۔

کراچی:

رپورٹ کے مطابق کراچی میں سینٹرل پولیس آفس میں یوم تکریم شہدا پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،جس مین  پولیس کے شہدا کے اہل خانہ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، پاک فوج اور رینجرز کے افسران نے شرکت کی۔آئی جی سندھ کی یاد گار شہدا پر حاضری، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

اس موقع پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس نے قیام امن کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔سندھ پولیس کے 2 ہزار 445 افسر اور اہلکاروں نے اپنی جانوں نے نذرانے پیش کئے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے  گی۔ہنگامہ آرائی اور جلاو گھیراو میں جو بھی ملوث ہوا، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

لاہور:

یوم تکریم شہدا پاکستان کے حوالےسے کھوکھر پیلس جوہرٹاون میں تقریب ہوئی،صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر نےتقریب کا انعقاد کیا ۔کھوکھر پیلس جوہرٹاون میں شہدا کے لئے دعابھی کروائی گئی۔سیف الملوک کھوکھر  کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی طرح لاہور میں ہر حلقہ میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کےحوالےسےتقاریب کا انعقاد کیاجارہاہے ۔شہدا ہمارے ماتھےکاجھومر ہیں اور ہم شہدا سے محبت اور احترام کرتے ہیں ۔ شہدا کی لازوال قربانیاں بھلائی نہیں جا سکتی آج ہم ان کی وجہ سے آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔
اس موقع پر میاں اویس،راو صداقت،منظور کھوکھر ،رانااحمدسعید،سابق ایم پی اے نگہت شیخ ، فیصل اشرف،میاں احسن سمیت دیگرموجود  تھے۔اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

الحمرایوم تکریم شہدائے پاکستان کی تقریب :

لاہور آرٹس کونسل میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، الحمراء میں شہداء و غازیوں کی تصاویر پر مبنی تصویری نمائش لگائی گئی۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے تصویری نمائش کا افتتاح کیا،تقریب میں سیکرٹری اطلاعات و ثقافت علی نواز ملک اورایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء سلیم ساگر نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر عامر میر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہدائے کی عزت و تکریم ہر پاکستانی کا فخر ہے،آزاد فضا میں سانس لینا شہداء کی قربانیوں کا صلہ ہے ۔ شہداءقوم کے ماتھے کا جھومر ہیں،آزاد اور خود مختار پاکستان کے لئے شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے۔

سیکرٹری اطلاعات علی نواز ملک  نے کہا کہ آرٹسٹوں نے جذبہ حب الوطنی کے تحت اپنے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، قوم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء سلیم ساگر  کا کہنا ہے کہ الحمرا اپنے شہدائے اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہے،یہ عزم کا دن ہے ،غیور قوم اپنے شہداء کو یاد کر رہی ہےتقریب کے اختتام پر یوم تکریم شہداء پاکستان کی مناسبت سے واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-25/news-1685004187-1803.mp4

حسن ابدال:

ملک بھر کی طرح حسن ابدال میں بھی آج یوم تکریم شہدائے پاکستان کی تقریبات کا انعقاد ہوا۔حسن ابدال کے مختلف سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں صبح نو بجے یوم تکریم شہداء تقریبات منعقد کی گئی۔یوم تکریم شہدائے پاکستان کی تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثناء رام چند  تھی۔ محلہ ڈھوک مسکین قبرستان میں صبح دس بجے شہید ثاقب رحمان کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔اختتامی تقریب و دعائے تکریم شہداء گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کے سامنے ہو ئی

جہانیاں:

جہانیاں میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے  عطاءالرحمن اور ضلعی صدر مسلم لیگ ن خانیوال چوہدری ضیاءالرحمن نے کی۔ ریلی میں ن لیگی ورکرز کارکنان،یوتھ ونگ، ،انجمن تاجران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی میں پاک فوج اور آرمی چیف کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ریلی کمیٹی چوک سے شروع ہوئی اور ڈی پی ایس سکول چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

اس موقع پر سابق ایم پی اے حاجی عطاءالرحمن کا کہنا تھا کہ 9مئی کے سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں ہم سیکورٹی اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور 9 مئی کو چند شرپسندوں نے آرمی کی املاک کو نقصان پہنچایا جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پاک فوج اور عوام کا گہرا تعلق ہے پاک فوج نے ملک میں قیام امن کے لئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے  ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد نعرے درج تھے۔

رینالہ خورد:

رینالہ خورد یوم تکریم شہداء کے حوالے سے رینالہ سرکل پولیس کی  پاک فوج اور پولیس کے شہداء کی قبروں پر حاضری دی پولیس کی جانب سے شہدا کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی
 شہداء کی قبروں پر  پولیس کی جانب سے گل پاشی بھی کی گئی پولیس کی جانب سے شہداء کو سلامی بھی پیش کی گئی اس موقع پر ایس ایچ او سٹی اختر خان نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں شہداء کی لازوال قربانیوں اور غازیاں وطن کی بہادری اور جرات کی بدولت ہماری سرحدیں ناقابل تسخیرہیں ہمارے شہداء کی  وجہ سے ہمارا آج اور کل محفوظ ہے زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کی نہیں بھولتی پوری قوم پاک فوج اور پولیس سیمت تمام فورسز کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

اوکاڑہ:

 اوکاڑہ یوم تکریم شہید کے حوالے س ڈی پی او نے آصف شہید کی قبر پر بھی حاضری اور فاتحہ خوانی کی اسکے بعد آصف شہید کے گھر چلے گئے جہاں پر ڈی پی او نے آصف شہید کے بچوں اور ماں باپ سے ملاقات کی اور انکے ساتھ وقت گزارا پولیس کی جانب سے پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی پولیس کی جانب سے شہداء کو سلامی بھی پیش کی گئی ۔

 ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں شہداء کی لازوال قربانیوں اور غازیاں وطن کی بہادری اور جرات کی بدولت ہماری سرحدیں ناقابل تسخیرہیں ہمارے شہداء کی  وجہ سے ہمارا آج اور کل محفوظ ہے زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کی نہیں بھولتی پوری قوم پاک فوج اور پولیس سیمت تمام فورسز کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

اوچ شریف:

اوچ شریف میں25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان ریلی  نکالی گئی،ریلی میونسپل کمیٹی سے الشمس چوک تک نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے کی ریلی میں شہریوں سیاسی ،سماجی ،مزھبی اور انجمن تاجران اور صحافیوں کی بھرپور شرکت ۔یلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

قصور:

قصور میں بھی 25 مئی یوم تکریم شہدا کے موقع پر شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریبا ت کا انعقاد کیا گیا،25 مئی کی صبح ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں قرآن خوانی کا انعقاد کیاگیا۔ قرآن خوانی میں ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو سمیت دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ملک وقوم کی سلامتی کیلئے دعاکی گئی۔

 ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اس کے علاوہ ڈی پی اوقصور، ایس پی انویسٹی گیشن، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز شہدا کے قبروں پر گئے اور فاتحہ خوانی کی۔ ڈی پی او طارق عزیز سندھو شہدا پولیس کیساتھ ساتھ پاک فوج کے شہدا کے گھروں میں گئے۔ شہدا کی فیملیز کیساتھ ملاقات کی اور قصور پولیس کی طرف سے تحائف پیش کیے۔

 ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو شہدا کے یتیم بچے اور فیملیز کے دیگر افراد اپنے پیاروں کو یاد کرکے آبدیدہ ہو گئے۔  قصور پولیس کے 34 سپوتوں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

طارق عزیز سندھو کا کہناہے کہ پولیس اپنے شہداء کی فیملیز کیساتھ ہمیشہ کی طرح ساتھ کھڑی ہے۔زندہ قومیں ہمارے مستقبل کیلئے خود کو قربان والے شہدا کو کبھی فراموش نہیں کرتی،شہید اپنے لہو سے قوم کی تاریخ رقم کرتے ہیں قصور پولیس کی تاریخ بھی ان چمکتے ستاروں سے تابندہ و جاوید ہیں۔ہمارے شہدا کی قربانیاں ہمارے آج محفوظ ہونے کی ضمانت ہیں۔ 

شیخوپورہ:

شیخوپورہ میں یوم تکریم شہداء کے حوالے سے شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سمیت پولیس جوانوں کی بڑی تعداد شریک کی۔شیخوپورہ پولیس نے یہ ریلی حکومت پنجاب کی ہدایت پر فوج کے حق میں نکالی۔  یوم تکریم شہداء ریلی میں پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے،  شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے،  شرکاء نے پاک فوج پولیس اور شہداء سے بھرپور محبت کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظہر علی سرور بھی ریلی میں شریک ہوئے،ڈی پی او زاہد نواز مروت ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظہر علی نے شمعیں روشن کی۔ریلی میں ملک و قوم کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی

پولیس  کا کہنا تھا کہ  شہدا کی حرمت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔پاک فوج ہماری جان و مال کی محافظ ہے تنصیبات پر حملہ ناقابل قبول ہے،  9 مئی کو شرمناک عمل کیا گیا ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاہے۔

گجرات:

: ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی یوم تکریم شہداء انتہائی عقیدت سے منایا جارہا ہے مرکزی تقریب میجر عزیز بھٹی شہید ( نشان حیدر) کے مزار پر لادیاں کے مقام پر منعقد ہوئی ۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ڈی پی او احمد نواز شاہ افواج پاکستان کے افسران، جوانوں اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک ، ڈی پی او احمد نواز شاہ نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

 ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا کہنا تھا کہشہداء ہمارا فخرہیں، 9 مئی کا دن تاریخ میں سیاہ حروف میں لکھا جائے گا۔ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی سے دلی دکھ ہوا۔شہداء اور ان کے خاندانوں سے عزت و تکریم کا رشتہ ہمیشہ رہے گا۔ وطن کے دفاع میں پاک افواج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں لازوال ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام فورسز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ضلع بھر میں یوم تکریم شہداء کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔سکول و کالجز میں شہداء خراجِ تحسین پیش کرنے کےلئے دعائیہ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، سرکاری افسران، شہداء کی فیلمز سمیت سول سوسائٹی شہداء کو خراج تحسین پیش کررہی ہے۔

ننکانہ صاحب:

 یوم تکریم الشہداء پاکستان کے سلسلہ میں ننکانہ صاحب میں تقریب کا انعقاد ہوا، پولیس، ریسکیو 1122، طلبہ نے کیپٹن حسنین شہید کے مزار پر سلامی دی۔ ڈی سی ننکانہ میاں رفیق احسن، ڈی پی او صاعد عزیز نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی،پاک فوج کی جانب سے کرنل وسیم پنجاب رجمنٹ نے پھول چڑھائے اور سلامی دی۔کیپٹن محمد الحسنین نواز 15 اکتوبر 2017 کو خرلاچی کے مقام پر دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔محمد نواز گوہر  کےوالد حسنین شہید نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے وطن اور اپنی قوم کے لیئے اپنے بیٹے کی جان کا نذرانہ پیش کیا۔  جو قومیں اپنے شہداء کی تکریم نہیں کرتی تباہ ہو جاتی ہیں۔

شکرگڑھ:
شکر گڑھ میں بھی یوم تکریم کے حوالے سے سوار محمد حسین شہید کی  جاے شہادت پر پر تقریب کا اہتمام کا گیا۔پاک آرمی کی جانب سے تعمیر کی گئی یادگار پر شہری کثیر تعداد میں آ رہے ہیں۔ نشان حیدر کا اعزاز پانے والے سپاہی سوار محمد حسین کی قربانی کو خراج تحسین پیش  کر رہے ھیں۔

یاد گار پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ،مختلف سکولز کے طلبا اور اساتذہ کا شہید کی یاد گار پر نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے داد شجاعت دیتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی آنے والے اسکول کے،بچوں نے شہید کی لازوال قربانی کی داستان کو پڑھا۔اس وقت،بچوں میں پاک فوج سے محبت کا جزبہ دیدنی  ھے

شہریوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج انکی ریڈ لائن ھے اور وہ پاک فوج کے ساتھ شانہ نشانہ کھڑے ہو کر اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف لڑے گے اور اس وقت شکر گڑھ کی فضا پاک فوج زندہ باد کے نعروں،پاکستان زندہ باد سے گونج اٹھی ھے۔

پنڈی بھٹیاں:

پنڈی بھٹیاں میں سکھیکی میں یوم تکریم شہدا ریلی نکالی گئی ،ریلی میں شہدا کے ورثا ، شہریوں اور تاجروں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔ ریلی میونسپل کمیٹی سے شروع ہوکر لاہور روڈ پر اختتام پزیر ہوئی ۔ریلی میں پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

خان پور: 

خان پور  میں یوم تکریم شہداء کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی پریس کلب سے شروع ہو کر کیپٹن فیاض شہید چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں پولیس ، ریسکیو ، صحافیوں اور سول سوسائٹی نے شرکت کی ۔ایس ایچ او سٹی جام آفتاب احمد  کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک کو بیرونی و اندرونی دشمنوں سے محفوظ رکھنے میں فورسز کے شہداء کو فراموش نہیں کیا جا سکتا  ہے۔ایس ایچ او سٹی راؤ محمد شفیق  نے کہا کہ دھرتی پر قربان ہونے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ہمارے اداروں کو بدنام کرنے والے ملک کے ساتھ کسی صورت مخلص نہیں ہو سکتے ۔ آرمی آفیسر کا والد ہوں ہمیشہ بیٹے کو نصیحت کی وطن کو ضرورت پڑے تو جان کی قربانی سے دریغ نہ کرنا ۔

 میاں محمد امجد  نے کہا کہ پاک آرمی اور پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں ، پاکستان شہیدوں کی دھرتی ہے اسے کبھی آنچ نہیں آ سکتی۔ساجد محمود خان  نے کہا کہ کیپٹن فیاض شہید نے سوات میں ملک دشمن عناصر کے خلاف جہاد کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-25/news-1685003799-5908.mp4

نارووال : 

نارووال میں  یوم تقریم شہدا کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کےحوالے سے جسٹر گیریژن میں جنگ65 کے بہادر شہید نائیک عبدالعزیز کی قبر کے مقام پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نارووال چوھدری محمد اشرف نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر رحمن اور بریگیڈئر علی کے ہمراہ تقریب ھذا میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

ضلعی انتظامیہ کے افسران،شہداء کے ورثہ،سکول کے بچوں اور سویلینز کی کثیر تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قبر کو سلامی دی،ڈپٹی کمشنر نارووال اور برگیڈیر صاحب کی جانب سے نائیک عبدالعزیز کی قبر پر پول چڑھانے کے ساتھ شہداء اور وطن عزیز کی سلامتی اور امن کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ساہیوال:

ساہیوال میں بھی یوم تکریم شہداء پاکستان منایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔یوم تکریم شہداء پاکستان ساہیوال میں بھی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ، یوم تکریم شہداء پاکستان کی مرکزی تقریب کیپٹن محمد عثمان شہید کے مزار پر ہوئی جہاں پر جی او سی اوکاڑہ کینٹ بلال احمد نے کیپٹن عثمان شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کو سلام پیش کیا اور ان کے گر جاکر ان کے والدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ملک و قوم کی سلامتی کی لئے دعائیں کی گئیں۔

لیہ:

لیہ میں پولیس لائنز لیہ میں یوم تکریم شہداء کے سلسلہ میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا، پولیس کے چاک وچوبند دستے نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد پرویز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد الرحمن نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔تقریب میں شہداء کی فیملیز نےبھی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر خالد پرویز  کا کہنا ہے کہشہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

ڈی پی او اسد الرحمان  نے کہا کہ امن کے قیام میں ہمارے شہداء کا کلیدی کردار ہے،  یوم تکریم شہداء پر ضلع پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔  یوم تکریم شہداء کی تقریب میں اے ڈی سی آر شرجیل حفیظ وٹو ، اے ڈی سی جی قدسیہ ناز بھی موجود تھے۔ تقریب میں اے سی ڈاکٹر مبارک علی رضا ، سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی  سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض اور پولیس افسران بھی موجود تھے،تقریب میں شہداء کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔

چیچہ وطنی:

چیچہ وطنی میں یوم تکریم شہداء کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر مہتاب احمد خاں ،ڈی ایس پی مہر محمد وسیم،ڈی ایس پی موٹروے نے کی۔ریلی میں  یوم تکریم شہداء پاک فوج اور پنجاب پولیس  زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے،ریلی کے شرکاء کا پاک فوج پولیس اور شہداء سے بھرپور محبت کا اظہار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر  کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری جان و مال کی محافظ ہے۔ریل مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی چیچہ وطنی پریس کلب میں اختتام پزیر ہوئی ۔ پاک فوج اور پنجاب پولیس کے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور ملک  کی ترقی اور سلامتی کےلیے مفتی ظہیر احمد بابر فریدی نے خصوصی دعا بھی کروائی .

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور :

 لاہور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا یوم تکریم شہدائے پاکستان پر افواج پاکستان ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے شہدا کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ وردی کا رنگ کچھ بھی ہو، سمندر میں سفید،ہوا میں نیلا، بارڈر پر خاکی، پولیس سمیت تمام شہدا اور غازیوں کو آج ہمارا سلام ہے۔ پاکستان کے قیام، بقا اور سالمیت میں لاکھوں شہدا اور غازیوں کا قیمتی لہو شامل ہے۔پاکستان کی اندرونی و بیرونی سرحدوں کی حفاظت کے دوران فورسز اور پولیس جوانوں نے بے شمار قربانیاں دیں۔آج ارض پاک کے تحفظ کی خاطر جانیں قربان کرنے والے بہادر جانبازوں کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے۔پوری پاکستان قوم آج اپنے شہدا کو یاد رکھنے اور انہیں شایان شان عزت و محبت سے نوازنے کا عہد کرتی ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہمارے شہدا سے محبت اور عزت و و تکریم نہ کرنے والا ہماری نفرت کا مستحق ہے۔پاکستان کی مسلح افواج،قانون نافذ کرنے والے اداروں ،دیگر شہدا و غازی اور پاکستان ہمیشہ اکٹھے و زندہ باد  ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-25/news-1685003052-5667.mp4

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی:

یوم تکریم شہداء کے موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےشہید ایس ایس پی اشرف مارتھ پولیس لائنز گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور یادگار شہدا حاضری اور پھول رکھے،چیف سیکرٹری اورانسپکٹر جنرل پولیس بھی محسن نقوی کے ہمراہ تھے  محسن نقوی نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی  اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

 محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی عزت و تکریم ہم سب پر لازم ہے ۔شہداء اور ان کے خاندانوں سے عزت و تکریم کا رشتہ تا ابد قائم رہے گا۔ قوم شہدائے پاکستان کی قربانیوں کوسلام پیش کرتی ہے اور ان کی میراث کے تحفظ کا عہد کرتی ہے۔آج ہم شہدائے وطن کی عظیم قربانیو ں کو سلیوٹ کرتے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-25/news-1685003600-3323.mp4

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا:

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نےیوم تکریم شہدائے پاکستان پر ٹویٹ اور پیغام جاری کرتے ہوئےکہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔شہدائے پاکستان کے خون پاک سے یہ ارض پاک رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گی۔آج پوری قوم  وطن کے حفاظت کیلئے شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے ۔ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں  دینے والوں کو گل ہائے عقیدت پیش کرتے ہیں۔لواحقین  شہداء سے اظہار یکجہتی کا دن ہے۔ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم سب پر واجب ہے۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز  صادق علی ڈوگر:
 لاہور ڈی آئی جی آپریشنز کا یومِ تکریم شہداء کے موقع پر شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکریم شہدائے پاکستان سے تجدید وفاکا دن ہے۔ کاشہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین  پیش کرتے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے قوم کی حیات ہے ۔ارض پاک کی تحفظ و استحکام میں شہداء کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔وطن عزیز کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والوں کی تکریم پر کبھی حرف نہیں آنے دیا جائیگا ۔عظیم ہیں وہ والدین جن کے گھروں میں ایسے سپوتوں نے جنم لیا  ۔شہداء کی قربانیوں کو نہ کبھی فراموش کیا گیا ہے نہ کیا جاسکتاہے ۔پولیس کا ہر جوان دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے،دہشت گردی کے خلاف پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ۔شہداء کے خاندانوں، یادگاروں کی تکریم و احترام ہم پر فرض ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-25/news-1685003765-5759.mp4

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق:
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےیوم تکریم شہداء پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن، نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی،اللہ کا حکم ہے کہ شہید کو مردہ نہ کہو، شہید تو زندہ ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ اللہ کے ہاں نبوت کے بعد سب سے اعلی درجہ شہید کا ہے۔پاکستان کی بنیادوں اور بقاء میں لاکھوں شہداء کا خون موجود ہے۔ہر شہید ہمارے لئے سرمایہ افتخار ہے، ہر شہید عظمت کا مینار ہے۔کوئی با شعور انسان اپنی عزت اور عظمت کے ان میناروں کی بے قدری نہیں کرتا ہے،ہماری عزت ، ہماری شان، شہدائے پاکستان کو سلام ہے

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-25/news-1685003728-1584.mp4

 ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ:

یوم تکریم شہدا پر سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نےخصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔سی سی پی او لاہور  نے کہا کہ پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا اور غازی ہمارا فخر اور مان ہیں۔ہمارے شہدانے اپنی جانیں مادر وطن پرنچھاورکیں۔فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے شہدا پاکستانی قوم کی شان ہیں،آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ لاہور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ پولیس نے شہدا ء کے ورثا کی دیکھ بھال کو ہمیشہ اولیت دی ہے۔شہدا کی فیملی کی ویلفئیر کیلئے لاہور پولیس مسلسل سرگرم عمل ہے،شہداء کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہیں گی۔ آج کا دن شہداء کے خاندانوں کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے،محکمہ پولیس شہدا ء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ہمارے ان بہادر سپوتوں نے اپنے آج کو وطن عزیز پر قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا ہے،شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی جرات اور بہادری کی داستانیں پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہیں۔