ایک نیوز:میاں اسلم اقبال اور اسکے متحرک کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری ہیں،پولیس کی بھاری نفری نے نولکھا پاتھی گراؤنڈ دل محمد روڈ پر چھاپہ مارا ،تاحال پولیس کو ابھی تک ناکامی کا سامناہے۔
ذرائع کے مطابق 9 مئی کو جناح ہاؤس کیطرف جلاؤ گھیراؤ کیلئے نعرے لگاتے جاتے ہوئے جانے والے مزید 3افراد کی شناخت کر لی گئی،تینوں پاتھی گراؤنڈ دل محمد روڈ پر واقع علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔
اہل علاقہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ چاند نامی لڑکا دونوں ساتھیوں سمیت 10 مئی سے گھر سے غائب ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس تینوں ملزموں کی تصاویر لے کر علاقے میں پہنچی،چاند نامی مطلوب شرپسند کے بیمار باپ نے پولیس کو بتایا کہ اسکا بیٹا 10 مئی سے گھر نہیں آیا،سابق وزیر میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کیلئے بھی پوش علاقوں میں چھاپے۔