ایک نیوز: پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھرنے سے بچ نہ سکا۔ آج جنوبی پنجاب سے بڑا جھٹکا ملے گا۔ بہت سے اہم رہنماؤں نے اڑان بھرنے کی تیاری کرلی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا ملتان سے ایک اور پنچھی اڑان بھرنے کو تیار ہے۔ سابق ایم پی اے پی پی 215حاجی جاوید اختر انصاری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ حاجی جاوید اختر انصاری تحریک انصاف کے ٹکٹ پر دومرتبہ ایم پی اے منتخب ہوئے۔ وہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 215 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی 247 بہاولپور سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر احسان الحق چودھری نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
اسی طرح ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی پی 248 بہاولپور سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر محمد افضل بھی پی ٹی آئی سے اعلان لاتعلقی کرچکے ہیں۔