عمران خان نے آرٹیکل 245 کے نفاذ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

May 25, 2023 | 12:31 PM

 ایک نیوز :  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے آرٹیکل 245 کے نفاذ اور  پارٹی ورکرز کی پکڑ دھکڑ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ۔

 رپورٹ کے مطابق   پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایڈووکیٹ حامد خان کی وساطت سے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنان کا آرمی ایکٹ کے تحت کورٹ مارشل کا اقدام بھی چیلنج کردیا گیا ۔عمران خان کی درخواست میں وفاق، نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز کو فریق بنایا گیا ہے  جبکہ درخواست میں آصف زرداری، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان کو فریق بنایا گیا ہے۔

عمران خان نے درخواست میں نگران وزیر اعلی محسن نقوی، اعظم خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 245 کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دے جبکہ سپریم کورٹ آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سویلین کا کورٹ مارشل غیر قانونی قرار دے اور سپریم کورٹ تحریک انصاف کے کارکنان کو فوری رہا کرنے کا حکم دے اور 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے۔

 درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تحریک انصاف کے رہنماوں کی جبری علیحدگیوں کو غیر آئینی قرار دے۔

مزیدخبریں