آئی پی ایل:ممبئی انڈینز کےانجینئر کی حیران کن پرفارمنس، بمرہ کا ریکارڈ توڑ دیا

آئی پی ایل:ممبئی انڈینز کےانجینئر کی حیران کن پرفارمنس، بمرہ کا ریکارڈ توڑ دیا

ایک نیوز: آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے باؤلر آکاش مدھوال نےلکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم کے خلاف چونکا دینے والی پرفارمنس دی جس کے بعد ہر جانب ان ہی کے چرچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر آکاش کی شاندار کارکردگی کے سبب ممبئی انڈینز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 81 رنز سے بڑی شکست دی اور ایونٹ سے باہر کردیا۔ آکاش مدھوال نے  کوالیفائرمیچ میں 3.3 اوورز میں محض 5 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے ہیرو بن گئے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نےبھارتی کرکٹر جسپریت بمراہ کا آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے لیے بہترین بولنگ فگرز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔جسپریت بمراہ نے 2022 میں کلکتہ نائٹ رائڈرز کے خلاف 10 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پچھلے آئی پی ایل سیزن میں آکاش مدھوال نے سوریا کمار یادو کے انجری کے متبادل کے طور پر ممبئی انڈینز میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن اب وہ روہت شرما کے مرکزی بولر بن گئے ہیں۔ وہ نئی گیند کے ساتھ ہو یا ڈیتھ اوورز کی بولنگ ہو۔ آکاش مدھوال کا تعلق روڑکی کے علاقے دھنیرا سے ہے، وہ بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کے پڑوسی ہیں جنہوں نے  انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔