عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز ہ توسیع

May 25, 2023 | 15:05 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:عدالت نے عمر چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ پر 14روزہ توسیع کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق   عمر سرفراز چیمہ کو مقدمہ نمبر 1271/23 میں انسداد دہشت گردی کی جج عبہر گل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 جون تک 14 روز کی توسیع کر دی ہے۔سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے کمرہ عدالت میں اپنی فیملی کے ساتھ ملاقات کی، عمر سرفراز چیمہ کی بیوی اور بیٹی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

قبل ازیں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہکو کئی گھنٹے پولیس وین میں رکھا گیا۔

مزیدخبریں