ایک نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں اس سے سیاست کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ فیصلے وہی کر رہے ہیں جو ہمیشہ سےکرتےآ رہے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جو لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں اُن میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے جوپہلی بارپارٹی چھوڑ رہاہو، جہاں جہاں نظریہ ضرورت جائےگاوہاں وہاں یہ لوگ جائیں گے۔ میں بار بار کہہ رہا ہوں کے یہ مسئلہ اقتصادی ہے، آج ملک میں غربت، مہنگائی اور بیر روزگاری سب ہے۔
انہوں نے ایک مرتبہ سپریم کورٹ پر حملہ کیا دوسری مرتبہ گھیراؤ کیا جو لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں اُن میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جوپہلی بارپارٹی چھوڑ رہاہو جہاں جہاں نظریہ ضرورت جائےگاوہاں وہاں یہ جائیں گے میں بار بار کہہ رہا ہوں کے مسئلہ اقتصادی ہے غربت ہے مہنگائی اور بیر روزگاری ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 25, 2023
انہوں نے کہا کہ کسی کے آنے اور جانےسے سیاست کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے فیصلے وہی کر رہے ہیں جو ہمشیہ سےکرتےآ رہے ہیں، سیاسی کٹھ پتلیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے بِکنے والوں کی منڈیاں لگی ہیں لوگوں کوصرف کیمروں کے آگے سے گزرا جارہا ہے۔ اگر لوگوں کے انگوٹھےکاٹ کر انہیں دے دیئے جائیں پھر بھی موجودہ حکومت کوووٹ نہیں پڑیں گے۔
جب جج یہ کہتے ہیں آپکو پریس کانفرنس کےبغیر نہیں چھوڑیں گےاورٹوئٹ ڈلیٹ کریں دنیا کو سمجھ آجاتی ہے کہ پردےکےپیچھےکیاہورہاہےچیف جسٹس صاحب نےکہا ہےوہ اللہ کی رضاکےلیےکام کررہےہیں اللہ کی رضامخلوق خداکی دادرسی میں بھی ہےجشن منانے والےسن لیں ایک ماہ میں اُن پر بھی وقت آنے والا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 25, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب جج یہ کہتے ہیں آپکو پریس کانفرنس کےبغیر نہیں چھوڑیں گےاورٹوئٹ ڈلیٹ کریں دنیا کو سمجھ آجاتی ہے کہ پردے کے پیچھے کیا ہو رہا ہے۔ چیف جسٹس صاحب نےکہا ہےوہ اللہ کی رضاکےلیےکام کررہےہیں اللہ کی رضامخلوق خداکی دادرسی میں بھی ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ جشن منانے والےسن لیں ایک ماہ میں اُن پر بھی وقت آنے والا ہے۔