خیبر: پولیو ٹیم پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ ،3 پولیس اہلکار زخمی

May 25, 2023 | 12:22 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: وادی تیراہ قبائلی ضلع خیبر میں پولیو ٹیم پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے 03 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے ملک دین خیل کے علاقے میر درہ میں سپاہی نیکمت شاہ، سپاہی صدام خان اور سپاہی گل محمد پولیو ٹیم کے ہمراہ معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔پولیس و سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں پولیو ٹیم محفوظ رہی۔

مزیدخبریں