ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔