ایک نیوز: اینٹی کرپشن عدالت لاہورترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کامقدمہ ،چوہدری پرویزالٰہی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت نے خارج کردی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی عبوری ضمانت بھی عدم حاضری پرخارج کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرویزالہٰی آج عبوری ضمانت میں توسیع کیلئےعدالت پیش نہ ہوئے۔وکیل پرویزالہی کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی کوسینےمیں دردہے،عدالت پیش نہیں ہوسکتے، پراسکیوشن کا کہنا ہے کہ پرویزالہی کا میڈیکل جعلی ہے۔
عدالت نے کہا لائیں رپورٹس دکھائیں،میں ابھی فیصلہ کرتاہوں،میڈیکل رپورٹس فوری عدالت پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر تک ملتوی کردی گئی۔ تاہم دوبارہ سماعت پر پرویزالہٰی کے وکیل کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے عدم حاضری پرعبوری ضمانت بھی خارج کردی۔