ایک نیوز: پاک فضائیہ نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو یوم تکریم شہدا پاکستان پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ 20 اگست1971 کے دن راشد منہاس شہید کی قربانی سے ایک ناقابل فراموش داستان رقم ہوئی، راشد منہاس شہید نے انسٹرکٹر پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
ترجمان پاک فضائیہ کاکہنا ہے کہ راشد منہاس شہیدنے اپنی جان مادر وطن پر قربان کردی، راشد منہاس شہید نے ملکی وقار پر آنچ تک نہیں آنے دی، راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے نشان حیدر سے نوازا۔
ترجمان پاک فضائیہ نے مزید کہاکہ راشد منہاس شہید نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں،راشد منہاس شہید کو شجاعت و قربانی کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔