یوم تکریم شہداء پاکستان: عسکری قیادت کا شہداء کو خراج عقیدت

یوم تکریم شہداء پاکستان: عسکری قیادت کا شہداء کو خراج عقیدت
کیپشن: Pakistan Martyrs' Day: Military leadership's tribute to martyrs

ایک نیوز: ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایاجا رہا ہے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ریٹائرڈ افسران اور سول سوسائٹی نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کہ شہدا نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کی عظیم قربانیاں دیں ،دشمن کے پروپیگنڈے سے قطع نظر شہدا کو کبھی فراموش نہیں جائے گا۔

جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو زبردست خراج عقیدت کرتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہاکہ شہدا کی قربانیاں وطن عزیز کی نسلوں کو متاثر کرتی رہیں گی،25 مئی کا دن قوم کا شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کادن ہے، پاکستان کے نظریات کو برقرار رکھنے کیلئے جانیں نچھاور کیں،شہدا پاکستان ہمارے ہیرو اور عظیم اثاثہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کامزید کہناہے کہ شہدا کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیا جاسکتا،شہدا کی لازوال قربانیوںں کو کبھی کسی کو حقیر نہیں ہونے دیا جاسکتا،آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ قوم فخر اور عزم کرتی ہے کہ ملک قابل فخر خاندانوں کا مقروض رہے گا، کچھ بھی ہوجائے ، شہدا ہمارافخر تھے، ہیں اور رہیں گے۔