لاما نے سب سے اونچی چھلانگ لگاکر ورلڈ ریکارڈ بناڈالا

لاما نے سب سے اونچی چھلانگ لگاکر ورلڈ ریکارڈ بناڈالا
کیپشن: Llama made the world record by jumping the highest

ایک نیوز:اونٹ کی نسل سے تعلق رکھنے والے جانور لاما نے سب سے لمبی چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق عالمی شہرت یافتہ لاما اٹلی کے ایک کسان کا پالتو ہے جس نے 4 فٹ اور3 انچ کی سب سے لمبی چھلانگ لگائی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کسان کی جانب سے یہ ریکارڈ ایک نجی ٹی وی شو میں ریکارڈ کروانا تھا لیکن Boateng de Oro نامی لاما ٹی وی شو کے ماحول سے مطمئن نہ ہونے کی وجہ سے دونوں بار باڑ سے ٹکراتا رہا۔
 گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ماحول کو دیکھتے ہوئے تیسری بار چھلانگ لگوانے کا تجربہ لاما کے اپنے فارم پر کیا گیا جہاں اس نے آسانی سے 4 فٹ 3 انچ کی چھلانگ لگالی۔
لاما کے مالک کی جانب سے بتایا گیا کہ اسے لاما کی لمبی چھلانگ لگانے کی صلاحیت کا اندازہ تب ہی ہوگیا تھا جب اسے لمبی چھلانگیں لگاتے ہوئے دیکھا تھا۔