100سال بعدآسٹریلیا میں بونےکینگروکادوبارہ انکشاف

100سال بعدآسٹریلیامیںبونےکینگروکادوبارہ انکشاف
کیپشن: Dwarf kangaroo rediscovered in Australia after 100 years

ایک نیوز:برش جیسی دم والے لیکن صرف خرگوش کے برابر جسامت رکھنے والے ننھا کینگرو آسٹریلیا میں 100 برس بعد دیکھا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق انہیں بیٹونگز کہا جاتا ہے جو دو صدی قبل آسٹریلیا کے 60 فیصد رقبے پر عام پائے جاتے تھے۔ لیکن آبادی میں اضافے، جنگلات کے کٹاؤ، کتے، بلیوں اور لومڑیوں کے شکار بننے کے بعد ان کی تعداد تیزی سے ختم ہوکر غائب ہوگئی تھی۔
اب سو برس بعدآسٹریلیا کے جزیرہ نما، یارکے میں یہ ننھی مخلوق دوبارہ دیکھی گئی ہے اور ماہرین نے دو سال میں ایسے 120 جانور قدرتی ماحول میں چھوڑے ہیں۔ لیکن ان کے حدود پر حفاظتی باڑھ لگا کر شکاری جانوروں سے محفوظ بنایا گیا ہے۔ اس عرصے میں ان کی آبادی بڑھی ہے اور 45 میں سے 42 ماداؤں کے سینے پر قدرتی تھیلی میں بچہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ بلاشبہ یہ ایک خوش آئند بات ہے۔
لیکن توقع ہے کہ پورے آسٹریلیا میں ان کی آبادی 12000 سے کچھ زائد ہوسکتی ہے اور ان جانور کو بچانے کے لیے سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب بلیوں اور لومڑیوں کی آبادی کنٹرول کرنے کے لیےبھی کوششیں جاری ہیں۔