ایک نیوز:ایپل نے یوایس ٹیکنالوجی فرم براڈ کام کے ساتھ ملٹی بلین ڈالر کے تعاون کا اعلان کیا ہے تاکہ تیز رفتار5G ٹیلی کام نیٹ ورکس سے وائرلیس کے طور پر منسلک ہونے کیلئے ”کٹنگ ایج“ اجزاء بنائے جائیں۔
تفصیلات کےمطابق آئی فون بنانے والی کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ براڈ کام اتحاد میں کتنے بلین ڈالر ڈالے گا، لیکن کہا کہ یہ امریکی معیشت میں سرمایہ کاری کے عزم کا حصہ ہے۔
ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹِم کُک نے ایک بیان میں کہاہم ایسے وعدے کرنے پر بہت خوش ہیں جو امریکی مینوفیکچرنگ کی ذہانت،تخلیقی صلاحیتوں کے جذبے کو بروئے کار لاتے ہیں۔
گوگل کی حکمرانی خطرے میں پڑ گئی
انہوں نےمزید کہا کہ ایپل کی تمام پروڈکٹس کا انحصار ٹیکنالوجی پر ہے جو یہاں امریکہ میں تیار کیا گیا ہے،اورہم امریکی معیشت میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید گہرا کرتے رہیں گے۔
ایپل کےمطابق اس اتحاد میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں جدید ترین ریڈیو فریکوئنسی اجزاء اور دیگر“جدید وائرلیس کنیکٹیویٹی“ حصوں کی ڈیزائننگ اور مینوفیکچرنگ شامل ہوگی۔
5G ٹیکنالوجی اگلی نسل کے کنزیومرالیکٹرانکس کے مستقبل کو تشکیل دے رہی ہے۔اور ایپل ریاست ہائے متحدہ میں اس شعبے کو ترقی دینے کیلئے دسیوں ارب ڈالرخرچ کر رہا ہے۔
سیلیکون ویلی ٹیکنالوجی ٹائٹن کے مطابق،ایپل پانچ سالوں کے دوران امریکی معیشت میں 430 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے2021 میں کیے گئے وعدے کو پورا کرنے کیلئے تیزی سے کام کر رہا ہے۔سرمایہ کاری میں ڈیٹا سینٹرز، کیپٹل پروجیکٹس اور سپلائرز میں ڈالی گئی رقم شامل ہے۔
ایپل امریکی ساختہ 5G ٹیکنالوجی پر اربوں ڈالر خرچ کرے گا
May 25, 2023 | 05:39 AM