جونیئر ایشیا کپ، پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دیدی

جونیئر ایشیا کپ، پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دیدی
کیپشن: Junior Asia Cup, Pakistan defeated Thailand

ایک نیوز: جونیئر ایشیاء کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کو صفر کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دیدی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کی جانب سے پہلا گول پہلے کوارٹر کے آخری منٹ میں عبدالحنان شاہد نے دوسرا گول19 ویں منٹ میں عبدالرحمن نے تیسرا گول 30ویں منٹ میں عبدالوہاب نے چوتھا گول 41ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے عبدالرحمن نے پانچواں گول46 ویں منٹ میں عبدالرحمن نے چھٹا گول48 ویں منٹ میں لگاتار دوگول کر کے5 گول سکور کر کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
8واں گول 53 ویں منٹ میں ارباز احمد نے 9واں گول54 ویں منٹ میں مرتضیٰ یعقوب نے سکور کیا، پلیئر آف دی میچ عبدالرحمن قرار پائے۔
ٹیم کے ہمراہ منیجر و چیف کوچ اولمپیئن حنیف خان، کوچنگ پینل میں آصف احمد خان، اولمپیئن ذیشان اشرف، ٹیم کنسلٹنٹ رویلمنٹ آلٹمنس، ویڈیو انالسٹ سید علی عباس، فزیو تھراپسٹ وقاص محمود موجود ہیں ۔
ایشیاء جونیئر ہاکی کپ میں شریک ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں پاکستان، انڈیا،جاپان، تھائی لینڈ، چائینیز تھائی پے جبکہ پول بی میں کوریا , ملائشیا،عمان،بنگلا دیش اور ازبکستان شامل ہیں۔
پاکستان اپنا تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت جبکہ29 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا۔