بابر اعظم نے اسپورٹس بائیک سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو پوسٹ کردی  

May 25, 2023 | 00:36 AM

ایک نیوز :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اسپورٹس بائیک چلاتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

ویڈیو میں بابر اعظم کو سرخ رنگ کی اسپورٹس بائیک چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ بابر اعظم نے لکھا ’ریڈی ، سیٹ ، گو۔‘

یہ واضح نہیں کہ بابر اعظم کس شہر میں بائیک رائیڈ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں البتہ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ لاہور کی سڑک ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر  دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔

مزیدخبریں