بلیک بیریز اور سیب کمزوری سے بچانے میں مددگارہیں،ماہرین

بلیک بیریز اور سیب کمزوری سے بچانے میں مددگارہیں،ماہرین
کیپشن: Blackberries and apples help protect against weakness, experts say

ایک نیوز : تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بلیک بیریز اور سیب انسان کو جوان رکھنے اور کمزوری سے بچانے میں مددگار ہوتے ہیں۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تازے پھل اور سبزیاں مجموعی طور پر انسانی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہیں، تاہم بعض پھل ایسے بھی ہیں جن کے صحت اور جسم پر زیادہ اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین صحت پہلے بھی متعدد بار بتا چکے ہیں کہ پھل خصوصی طور پر سیب اور بیریز ایسے پھل ہیں جن کے صحت پر بے شمار مثبت اثرات ہوتے ہیں۔تاہم اب ہونے والی تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بلیک بیریز اور سیب انسان کو جوان رکھنے اور کمزوری سے بچانے میں مددگار ہوتے ہیں۔

طبی جریدے ’سائنس ڈائریکٹ‘ کے مطابق امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ خصوصی طور پر زائد العمر افراد اگر یومیہ سیب اور بلیک بیریز کی مخصوص مقدار کھائیں تو انہیں طاقت مل سکتی ہے۔

ماہرین نے تحقیق کے لیے ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد پر ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک تحقیق کی اور رضاکاروں میں 55 فیصد خواتین تھیں۔

تحقیق میں شامل زیادہ تر افراد کی عمریں 58 سال تھیں، تاہم رضاکاروں میں کچھ افراد 65 سال جب کہ بعض اس سے کم عمر بھی تھے۔

ماہرین نے رضاکاروں کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ان میں سے گروپ کو مصنوعی نیوٹریشن دی جب کہ دوسرے گروپ کو سیب اور بلیک بیریز کھانے کا کہا گیا اور ماہرین نے ایک دہائی کے بعد اس کے اثرات دیکھے۔