مقبول ترین کرائم ڈرامہ سیریز ” منی ہائسٹ “ کے پانچویں سیزن کا ٹیزر جاری

May 25, 2021 | 13:45 PM

admin

لاہور : نیٹ فلکس کی مقبول ترین کرائم ڈرامہ سیریز ” منی ہائسٹ “ کے آخری اور پانچویں سیزن کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، آخری سیزین رواں سال ستمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق منی ہائسٹ کے سیزن فائیو کا ٹیزر جاری کر دیا گیاہے جس میں بتایا گیاہے کہ ڈرامے کے سیزن پانچ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیاہے اور یہ اس ڈرامے کا آخری سیزن ہو گا ، پہلا پارٹ تین ستمبر کو ریلیز جائے گا جبکہ دوسر ا پارٹ 3 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا ۔

اس کرائم ڈرامہ سیریز کو سپین میں پہلی بار دو مئی 2017 میں نشر کیا گیا تھا۔ جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچ گیا۔ آغاز میں یہ ڈرامہ صرف دو سیزن کے لیے بنایا گیا تھا۔ تاہم بعدازاں نیٹ فلکس نے اس ڈرامے کو اینٹینا تھری سے لیا اور اسے پوری دنیا میں پریمیئر کیا گیا۔

منی ہائسٹ نے تیزی کے ساتھ عوام میں مقبولیت حاصل کی اور اس کے تھیم سانگ ” بیلا چاؤ “ نے منفرد ہونے کے باعث اپنی الگ پہنچان بنائی، ڈرامے کے اب تک چار سیزن ریلیز ہو چکے ہیں ، سیزن ون اور ٹو 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ تیسرا سیزن 2019 اور چوتھا سیزن 2020 میں جاری کیا گیا ۔


مزیدخبریں